29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںفخرزمان ورلڈکپ میچ میں 20 اوورز سے قبل سنچری مکمل کرنے والے...

فخرزمان ورلڈکپ میچ میں 20 اوورز سے قبل سنچری مکمل کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے تیسرے بیٹر بن گئے

- Advertisement -

بنگلورو۔4نومبر (اے پی پی):فخرزمان ورلڈکپ میچ میں 20 اوورز سے قبل سنچری مکمل کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے تیسرے بیٹر بن گئے، فخر نے ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ہدف کے تعاقب کے دوران اننگز کے 19.2 اوورز میں سنچری بنا کر یہ کارنامہ سرانجام دیا، فخر زمان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب دھنائی کی اور 63 گیندوں پر سنچری سکور کی،

فخر زمان نے اس میچ میں 126 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، اس سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما نے رواں ورلڈکپ کے دوران افغانستان کے خلاف میچ میں اننگز کے 17.2 اوورز میں اپنی سنچری مکمل کی تھی جبکہ سابق کینیڈین بیٹر جان ڈیوڈسن نے 2003 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈکپ میچ میں 18.6 اوورز میں اپنی سنچری مکمل کی تھی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=408137

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں