فخری زادہ کے اہل خانہ اور ایرانی عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

50
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے تہران میں ایرانی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فخری زادہ کے اہل خانہ اور ایرانی عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے کہا ہے کہ ایسی حرکتیں نہ صرف بین الاقوامی تعلقات اور بین الاقوامی قوانین کے تمام اصولوں کے خلاف ہیں بلکہ یہ خطے کے امن و استحکام کے لئے خطرات کا باعٹ ہیں۔پاکستان نے تمام فریقوں پرزور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے سے گریز کریں۔