24.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومقومی خبریںفرائض سے غفلت :نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ بور ڈ نے ڈیپٹی مینجنگ...

فرائض سے غفلت :نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ بور ڈ نے ڈیپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سمیت متعدد افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری کے نوٹس پر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ بور ڈ نے فرائض سے غفلت برتنے اور غیر ضروری تاخیر کی وجہ بننے والے افسران بشمول ایک ڈیپٹی مینجنگ ڈائریکٹر، 2 جنرل مینجرز، ایک چیف فنانشل آفیسر اور 3 چیف انجینئرز کو ا و ایس ڈی اور موجودہ پوزیشنوں سے ہٹا دیا۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے چند روز قبل این ٹی ڈی سی کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے جائزہ اجلاس میں ان منصوبوں میں غفلت اور تاخیر پر نوٹس لیا تھا۔

وفاقی وزیر نے جائزہ اجلاس کے دوران ہی این ٹی ڈی سی کے بورڈ کو ان منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے اور ان میں تاخیر و غفلت پر فوری انکوائری کرنے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے پرزور دیا۔ این ٹی ڈی سی بورڈ نے اجلاس میں کمپنی کی کارکردگی پر تبادلہ خیال اور تنظیمی کارروائیوں کو بہتر بنانے اور منصوبے کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں دیرینہ کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کی۔ زمینی حقائق کی بنیاد پراین ٹی ڈی سی بورڈ نے کمپنی کے پلانگ ونگ جس کے سربراہ ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر،دو جنرل مینجرز اور چیف فنانشل آفیسر کواس غفلت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے فوری او ایس ڈی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

- Advertisement -

فرائض میں غفلت کی بنیاد پر تین (3) چیف انجینئرز کو بھی ان کے موجودہ عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مینجرز، ڈیپٹی مینجرز اور دیگر عملے پر بھی ذمہ داری عائد کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے مینجنگ ڈائریکٹر کو دو ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586657

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں