فرانسیسی صدارتی انتخاب، فرانسوا فیون انٹرا پارٹی الیکشن میں کامیاب

133

پیرس۔ 30 نومبر (اے پی پی) فرانس کی ری پبلکن پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار فرانسوا فیون نے انٹرا پارٹی الیکشن میں اپنے مدمقابل امیدوار ایلن ڑوپے کو بھاری اکثریت سے شکست دے دی ہے۔2017 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی غرض سے ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج سے نشاندہی ہوتی ہے کہ سابق وزیراعظم فرانسوا فیون کو ایلن ڑوپے پر واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔