فرانسیسی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ ، امن و استحکام کی کوششوں پر بات چیت کی

131
French President with the Saudi Crown Prince
French President with the Saudi Crown Prince

پیرس۔15نومبر (اے پی پی):فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،جس میں مملکت اور فرانس کے درمیان تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

العربیہ کے مطابق بات چیت میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون سے متعلق موضوعات کے علاوہ علاقائی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر فرانسیسی صدر اور سعودی ولی عہد نے امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے جاری کوششوں پر بھی بات چیت کی۔