- Advertisement -
روم۔29مئی (اے پی پی):فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون 3 جون کو اٹلی کا دورہ کریں گے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ بات اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کے دفتر نے گزشتہ روز بیان میں کہی۔ بیان میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم جارجیا میلونی 3 جون کو روم میں بات چیت کے لئےفرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی میزبانی کریں گی۔ بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، یورپی اور بین الاقوامی ایجنڈے کے اہم موضوعات بات چیت کا مرکز ہوں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602592
- Advertisement -