فرانسیسی علاقے کیلیز کے ”جنگل کیمپ “ سے مہاجرین کا انخلاءشروع

161

پیرس ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) فرانس کے علاقے کیلیز میں واقعہ مہاجرین کے ”جنگل کیمپ “ کے انخلاءکا عمل پیر کی صبح شروع ہوگیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیمپ سے 6 سے 8 ہزار مہاجرین کو ملک کے مختلف حصوں میں قائم استقبالیہ مراکز میں منتقل کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق پیر کو الصبح ہی مہاجرین مرد و خواتین کی بڑی تعداد اپنے سامان کے ہمراہ مرکزی ویئر ہاﺅس کے باہر جمع ہوگئی جن کو گاڑیوں کے ذریعے مختلف مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔