23.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفرانسیسی وزیر اعظم مشیل بارنیئر کا اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کی...

فرانسیسی وزیر اعظم مشیل بارنیئر کا اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد مستعفی ہو نے کا اعلان

- Advertisement -

پیرس۔5دسمبر (اے پی پی):فرانس کے وزیر اعظم مشیل بارنیئر نےاقتدار سنبھالنے کے صرف تین ماہ بعد اپنے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جانے کے بعد مستعفی ہو نے کا اعلان کر دیا۔دی گارجین کے مطابق ان کی حکومت فرانس میں گزشتہ 60 سال سے زائد عرصے میں عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے گرائی جانے والی پہلی حکومت بن گئی ۔

فرانسیسی پارلیمنٹ میں وزیراعظم مشیل بارنیئر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرنے والوں میں دائیں اور بائیں بازو کی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے ارکان شامل تھے۔ 577 رکنی ایوان میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے 288 ووٹ درکار تھے تاہم اس تحریک کی حمایت میں 331 ارکان نے ووٹ دیئے۔

- Advertisement -

مشیل بارنیئر نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل جاری بیان میں کہا تھا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ یہ تحریک ہر چیز کو مزید سنگین اور مشکل بنا دے گی ۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں