33.2 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںفرانسیسی ٹینس سٹار رچرڈ گیسکٹ ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ...

فرانسیسی ٹینس سٹار رچرڈ گیسکٹ ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ میں پہنچ گئے

- Advertisement -

نیویارک۔22اگست (اے پی پی): فرانس کے نامور ٹینس سٹار رچرڈ گیسکٹ ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 37 سالہ رچرڈ گیسکٹ نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سوئٹزرلینڈ کے مارک اینڈریا ہوسلر کو شکست دی ۔

ونسٹن سیلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ امریکا میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ منگل کو مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں 37 سالہ فرانسیسی ٹینس سٹار رچرڈ گیسکٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سوئس حریف کھلاڑی مارک اینڈریا ہوسلر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ رچرڈ گیسکٹ کی فتح کا سکور 4-6 اور 4-6 تھا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381448

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں