فرانس ، اورلی ایئر پورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول کی خرابی کے باعث 130 پروازیں منسوخ

107
French Civil Aviation Authority
French Civil Aviation Authority

پیرس۔19مئی (اے پی پی):فرانس کے دارالحکومت پیرس کے اورلی ایئر پورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول کی خرابی کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

اے ایف پی کے مطابق ڈی جی اے سی فرانسیسی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ یہ مسئلہ اتوار رات تک حل نہیں ہو ا ، وہ ایئر لائنز سے اپنے آج (پیر کے )فلائٹ شیڈول میں 15 فیصد کمی کے لیے کہہ رہی ہیں ۔

ڈی جی اے سی نے کہا کہ صورتحال بہتر ہو رہی ہے لیکن پھر بھی ٹریفک ریگولیشن کی ضرورت ہے۔ حکام نے بتایا کہ کنٹرول ٹاور کی خرابی کی وجہ سے اتوار کو اس ایئر پورٹ سے تقریباً 130 اندرونی و بیرونی پروازیں منسوخ کی گئیں ۔