24.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفرانس اور کوسٹا ریکا کی مشترکہ صدارت میں تیسری اقوام متحدہ کی...

فرانس اور کوسٹا ریکا کی مشترکہ صدارت میں تیسری اقوام متحدہ کی سمندری کانفرنس 9 جون کو منعقد ہوگی

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔28مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ فرانس اور کوسٹا ریکا کی مشترکہ صدارت میں تیسری اقوام متحدہ کی سمندری کانفرنس (یوین اوسی 3)9سے 13 جون 2025 تک فرانس کے شہر نیس میں منعقد ہوگی جس میں سمندری ماحول کو بچانے پر زور دیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کےحکام نے بتا یاکہ یہ کانفرنس سربراہان مملکت، سائنس دانوں، سول سوسائٹی اور کاروباری رہنماؤں کو ایک ہی مقصد کے گرد اکٹھا کرے گی جس میں کرہ ارض کے سب سے بڑے اور انتہائی اہم ماحولیاتی نظام بارے آگاہی دینا ہے ۔

حکام نے بتایا کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، تیزابیت میں اضافے، حیاتیاتی تنوع کے کٹاؤ، پلاسٹک کا پھیلاو ، شکاری ماہی گیری کے باعث سمندر ماحول کو شدید خطرے میں ہے ۔ اقوام متحدہ کے شعبہ اقتصادی اور سماجی امور (ڈی ای ایس اے ) کے سربراہ اور آئندہ سربراہی اجلاس کے سیکرٹری جنرل لی جونہوا نے کہا کہ زمین پر زندگی کی معاونت کا نظام ہنگامی حالت میں ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے اصرار کیا کہ راستہ بدلنے کا ابھی بھی وقت ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سمندر کا مستقبل پہلے سے متعین نہیں ہے بلکہ یہ ان فیصلوں اور اقدامات سے تشکیل پائے گا جو ہم اب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 سے 13 جون تک ہونے والی کانفرنس ایک معمول کا اختماع نہیں ہوگی بلکہ اس کا مقصد عالمی برادریوں پر دباو ڈا لنا ہے کہ سمندری زندگی کو محفوظ رکھنے کے لئے اور سمندر کو آلودگی سے بچانے کے لئے فوری اقدا مات کئے جائیں تاکہ سمندری حیاتیات کو بچایا جاسکے ۔

ہم امید کرتے ہیں کہ یہ کارروائی کو تیز کرنے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو تمام شعبوں اور سرحدوں کے پار متحرک کرنے کا ایک اہم موقع ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کانفرنس میں تقریباً 200 ممالک کے 1,500 مندوبین کے ساتھ کوٹ آزور پر 50 سے زیادہ عالمی رہنما متوقع ہیں۔مسٹر لی کے مطابق یہ معاہدہ سمندر کے لیے ایک عمدہ ایکشن پلان کی شکل اختیار کرے گا، ایک مختصر کارروائی پر مبنی اعلامیہ، جس کے ساتھ تجدید شدہ رضاکارانہ وعدے ہوں گے۔ اس کانفر نس میں سمندر کی بڑھتی ہوئی سطح کے ردعمل کا جائزہ کیا جائے گا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602313

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں