پیرس ۔ 23 اپریل (اے پی پی) فرانس میں اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں سکیورٹی پر تقریباً 50 ہزار پولیس اہلکار اور 7 ہزار فوجی اہلکار تعینات کیے گئے۔ خیال رہے کہ فرانس میں ہونے والے اس صدارتی انتخاب میں کل 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے اور اگر کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ نہ لے سکا تو یہ انتخاب دوسرے مرحلے میں چلا جائے گا۔