23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومتجارتی خبریںفرانس میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 8 ماہ کے دوران 9.8فیصد...

فرانس میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 8 ماہ کے دوران 9.8فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر9.8فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سےفروری 2024 تک کی مدت میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے مجموعی طور پر314.7 ملین ڈالر کا زر مبادلہ ملک کا ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلے میں9.8فیصد زیادہ ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 286.7 ملین ڈالر کا زر مبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق فروری کے مہینے میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 34.9 ملین ڈالر کا زر مبادلہ ملک ارسال جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 33 اعشاریہ 9 ملین ڈالر تھا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 18.02 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں