پیرس۔13جون (اے پی پی):فرانس میں مقیم پاکستانیوں نے منگل کے روز ایک ریلی نکالی گئی جس میں سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنے وطن کو مقدم رکھنے کے ویژن کے ساتھ پاکستان اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔
پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے نکالی گئی ریلی میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کی، شرکا نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے، شرکا نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ ریلی میں چھوٹے چھوٹے سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکر سب سے پہلے پاکستان کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔