پیرس ۔ 14 اگست (اے پی پی) فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اس کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ ہے اور ان کی ہمت اور جذبہ کی بدولت تمام مشکلات کے باوجود آج پاکستان امن، خوشحالی اور ترقی کے راستہ پر گامزن ہے۔ وہ یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے سفارتخانہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ …
فرانس میں پاکستان کے سفارتخانہ میں یوم آزادی پاکستان کی تقریب
مزید خبریں
پیرس ۔ 14 اگست (اے پی پی) فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اس کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ ہے اور ان کی ہمت اور جذبہ کی بدولت تمام مشکلات کے باوجود آج پاکستان امن، خوشحالی اور ترقی کے راستہ پر گامزن ہے۔ وہ یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے سفارتخانہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انفراسٹر کچر اور توانائی کی فراہمی کے بہت سے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد ملک کی معاشی ترقی کے ذریعہ ملک کے مستقبل کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر سی پیک کا ذکر کیا اورکہاکہ کہ یہ عظیم منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس سے نہ صرف روزگار کے بے شمار مواقع عوام کو میسر آئیں گے بلکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور قومی سلامتی کے اداروں کی انتھک محنت اور قربانیوں کی وجہ سے دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا ہے جس سے دہشت گردی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔








