فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق کا پیرس میں شاعر مشرق کی برسی کی تقریبات سے خطاب

128
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ ڈاکٹر علامہ اقبال آخری صدی کے عظیم شاعر،مفکر اور فلسفی تھے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو پیرس میں شاعر مشرق کی 79ویں برسی کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔کانفرنس کا اہتمام پاکستانی سفارتخانے نے الجیرین سنٹر پیرس کے تعاون سے کیا تھا۔پیرس میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق پاکستانی سفیر نے اقبال کی خودی کے تصور کو بھی اجاگر کیا۔دیگر اہم مقررین میں محقق،تاریخ دان اور فرانسیسی سنٹر برائے سائنٹفک ریسرچ میں امت مسلمہ سے متعلق سپیشلسٹ کریم افراق بھی شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے لوگوں کو نصیحت کی کہ وہ اپنی زہنی پسماندگی سے باہر آئیں اور اسلام کے دائمی اصولوں کو سمجھنے کیلئے جدید علم حاصل کریں۔