- Advertisement -
اقوام متحدہ ۔23اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے کہا ہے کہ فرانس میں پورے جسم کے برقعہ پہننے پر عائد پابندی انسانی حقوق کے منافی ہے۔ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ فرانس اس حوالے سے اپنا موقف واضح کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اس تناظر میں فرانسیسی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس پابندی کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ یہ بیان انسانی حقوق کمیٹی نے اپنے آزاد ماہرین کی مرتب کردہ رپورٹ کی روشنی میں جاری کیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118782
- Advertisement -