فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں پہلی ششماہی کے دوران 30.5 فیصدکا اضافہ

80
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 257.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30.5 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 197.4 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ دسمبر2021 میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 43.1 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا جو دسمبر 2020 میں 39.3 ملین ڈالرتھا۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے سہولیات، اقدامات اورترغیبات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11.3 فیصد کانمایاں اضافہ ہواہے۔