فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 23.5 فیصدکی نموریکارڈ

64
State Bank

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 23.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2022 تک کی مدت میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 327.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 23.5 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 265 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔فروری میں فرانس سے ترسیلات زرکاحجم 34.7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ سال فروری میں 33.7 ملین ڈالرتھا۔

موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے اورجاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں مجموعی طورپر7.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔