فرانس نے آئس لینڈ کو شکست دے کر یورو کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

171

پیرس ۔ 4 جولائی (اے پی پی) میزبان ٹیم فرانس نے یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں آئس لینڈ کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا کر سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا، جیروڈ نے دو جبکہ پوگابا، پیئٹ اور گرزمین نے ایک ایک گول کیا۔ تفصیلات کے مطابق یورو 2016 کا چوتھا کوارٹر فائنل پیرس کے معروف سٹیڈیم سٹیڈ ڈی فرانس میں کھیلا گیا جو شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، فرانس کے جیروڈ نے 12 ویں منٹ میں شاندار گول کرکے برتری دلا دی، سات منٹ بعد پوگابا نے فرانس کی جانب سے دوسرا گول کر دیا، پہلے ہاف کے ختم ہونے سے تین منٹ قبل پیئٹ اور گرزمین نے یکے بعد دیگرے دو گول کرکے فرانس کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا۔