فرانس نے فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ ورلڈ گروپ فائنل میں جگہ بنا لی

پیرس۔ 22 اپریل (اے پی پی) فرانس نے فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ ورلڈ گروپ فائنل میں جگہ بنا لی، فرانسیسی ٹیم نے سیمی فائنل میں رومانیہ کو 3-2 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، فرانس کو فائنل میں آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہو گا جس نے سیمی فائنل میں بیلاروس کو شکست دی تھی۔ فرانس میں کھیلے گئے فیڈ کپ ورلڈ گروپ سیمی فائنل میں …

پیرس۔ 22 اپریل (اے پی پی) فرانس نے فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ ورلڈ گروپ فائنل میں جگہ بنا لی، فرانسیسی ٹیم نے سیمی فائنل میں رومانیہ کو 3-2 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، فرانس کو فائنل میں آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہو گا جس نے سیمی فائنل میں بیلاروس کو شکست دی تھی۔ فرانس میں کھیلے گئے فیڈ کپ ورلڈ گروپ سیمی فائنل میں فرانس نے رومانیہ کو 3-2 سے زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، 2-2 سے مقابلہ برابر ہونے کے بعد ڈبلز مقابلے میں کیرولین گارشیا اور کرسٹینا پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے سیمونا ہالپ اور مونیکا کو ہرا کر ٹیم کو 3-2 سے کامیابی دلائی، اس کے ساتھ ہی فرانس نے فائنل کا ٹکٹ بھی کٹوا لیا۔

Leave a Reply