اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) فرانس نے پاکستانی سے سمگل شدہ تاریخی نوادرات پیرس میں پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کر دیں۔پاکستان سے سمگل شدہ تاریخی نوادرات 2006 اور 2007کے دوران کسٹم حکام نے پیرس ائر پورٹ پر ضبط کئے تھے۔فرانسیسی ڈائریکٹر جنرل کسٹمز روڈولف گنٹز نے بلوچستان تہذیب سے متعلق نایاب اور تاریخی نوادرات بدھ کو پاکستانی مشن کے ڈپٹی سربراہ اور ناظم الاامور محمد امجد عزیز قاضی کو سفارتخانے میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران حوالے کیں۔ امجد عزیز نے بھر پور تعاون پر فرانس کی حکومت اور فرنچ محکمہ کسٹم کا شکریہ ادا کیا۔