- Advertisement -
پیرس ۔25مارچ (اے پی پی):فرانس نے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیا ہے ۔ العربیہ کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور شام کے درمیان بفر زون میں کسی بھی فوج کی تعیناتی 1974ء کے معاہدے کی خلاف ورزی تصور ہوگی ۔
وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کے مطابق شام کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیا۔ واضح رہے پچھلے دو مہینوں کے دوران، قنیطرہ اور درعا گورنریوں میں اسرائیلی دراندازی میں تیزی سے اضافہ جاری ہےجہاں فوجی درجنوں قصبوں میں داخل ہوئے اور پھر پیچھے ہٹ گئے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576027
- Advertisement -