پیرس۔11اپریل (اے پی پی):فرانس نے کہا ہے کہ وہ چند ماہ کے اندر(ممکنہ طور پر جون میں ) فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔یہ بات فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہی۔انہوں نے واضح کیا کہ فرانس چند ماہ کے اندر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،آئندہ مہینوں میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی جانب بڑھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی آئندہ ہونے والی کانفرنس میں کیا جا سکتا ہے جس کا مقصد اسرائیل فلسطین تنازعے کو حل کرنا ہے۔ یہ کانفرنس جون میں نیویارک میں منعقد ہو گی۔ دوسری جانب رائٹرز کا کہنا ہے کہ تقریباً 150 ممالک فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کر چکے ہیں لیکن امریکا، فرانس، برطانیہ اور جرمنی سمیت مغربی ممالک اور جاپان نے اب تک ایسا نہیں کیا ۔ واضح رہے کہ فرانس طویل عرصے سے اسرائیل فلسطین تنازعے کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا آیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580492