پیرس۔20دسمبر (اے پی پی):فرانس کی ایک عدالت نے سیریل کلر کی سابقہ بیوی کو عمر قید کی سزا سنا دی۔اے ایف پی کے مطابق اس پر سابق شوہر مشیل فورنیریٹ کے ہاتھوں تین قتل میں کردار ادا کرنے کے الزامات ثابت ہو گئے تھے ۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمر قید کی سزا درست، کافی اور حقائق کی انتہائی سنگینی کے مطابق ہے، جہاں (مونیک اولیور کی) شمولیت مکمل ہے۔ 75 سالہ مونیک اولیور کو کم از کم 20 سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنا چاہیے ۔ذرائع کے مطابق اولیور کے سابق شوہر نے مرنے سے پہلے 11 قتلوں کا اعتراف کیا تھا ، لیکن رپورٹس کے مطابق دو درجن اور بھی ہو سکتے تھے۔ فورنیریٹ 2021 میں 79 سال کی عمر میں مر گیا تھا۔