فرانس کی بحریہ نےبحیرہ احمر میں دو ڈرون مار گرائے

90
فرانس کی بحریہ نےبحیرہ احمر میں دو ڈرون مار گرائے

پیرس۔23فروری (اے پی پی):فرانس کی بحری فوج نے بحیرہ احمر میں دو ڈرون مار گرا ئے۔ العربیہ اردو کے مطابق فرانسیسی وزارت دفاع نے بیان میں کہا ہے کہ حوثیوں کی طرف سے یہ ڈرون بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہدف کی طرف روانہ کیے گئے تاہم خطرے کی اطلاع ملنے پر فرانسیسی بحریہ نے2 ڈرون مار گرائے ہیں ۔

انہو ں نےبتایا کہ اس سے قبل پیر اور منگل کی درمیانی رات بھی فرانس کی بحریہ کی جانب سے دو ڈرون طیارے مار ے گئےتھے۔واضح رہے کہ یورپی یونین نے پیر کو بحیرہ احمر کی جہاز رانی کو ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں سے بچانے کے لیے ایک بحری مشن شروع کیا تھا۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا کہ فرانس نے اس سے قبل دسمبر میں اپنے دفاع میں بحیرہ احمر میں دو ڈرون مار گرائے تھے۔