29.4 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومقومی خبریںفرانس کی حکومت نے بلوچستان سے سمگل کیے گئے متعدد تاریخی نوادرات...

فرانس کی حکومت نے بلوچستان سے سمگل کیے گئے متعدد تاریخی نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے

- Advertisement -

پیرس۔19مئی (اے پی پی):فرانس کی حکومت نے بلوچستان سے سمگل کیے گئے متعدد تاریخی نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے ہیں۔ یہ قیمتی آثار قدیمہ فرانسیسی کسٹمز نے گزشتہ برسوں میں ضبط کیے تھے، جو اب پیرس میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کیے گئے ہیں اور انہیں پاکستان بھیج دیا گیا ہے۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ تاریخی نوادرات یونیسکو کے 1970ء کے کنونشن کے تحت ضبط کیے گئے تھے

جس کا مقصد ثقافتی ورثے کی غیرقانونی درآمد، برآمد اور ملکیت کی منتقلی کو روکنا ہے۔ پاکستان اور فرانس دونوں ہی اس معاہدے کے فریق ہیں۔ پاکستانی سفارت خانے اور فرانسیسی حکام کے درمیان طویل تعاون اور کوششوں کے بعد یہ نوادرات محفوظ طریقے سے پاکستان منتقل کیے گئے ہیں۔ یہ اقدام پاکستان اور فرانس کے درمیان ثقافتی شعبے میں دوطرفہ تعاون کی ایک اہم مثال ہے۔

- Advertisement -

پاکستان کے لیے ان نایاب اور تاریخی نوادرات کی واپسی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ یہ قدیم تہذیبوں سے ہمارے تعلق کی ایک زندہ علامت ہیں

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599048

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں