فرانس کی سفیر مارٹین ڈیورنس کا پروفیسر پیرا لینا کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب

106
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) پاکستان میں فرانس کی سفیر مارٹین ڈیورنس نے کہا ہے کہ پاکستان اور فرانس اپنے سائنسی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے تیار ہیں اور صف اول کے فرانسیسی سائنسدان پروفیسر پیرا لینا کے دورہ سے جاری کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروفیسر پیرا لینا کے اعزاز میں یہاں منعقدہ عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں انہیں پاکستانی سائنسدانوں کے مخصوص اجتماع سے ملاقات کا موقع فراہم کیا گیا۔ فرانسیسی سائنسدان پیرا لینا جو پیرس کی اکیڈمی آف سائنس کے نامور رکن ہیں، کا خیرمقدم کرتے ہوئے فرانس کی سفیر نے کہا کہ فرانسیسی سائنسدان پیرا لینا کے دورہ سے انہیں پاکستانی سائنسدانوں سے ملاقات اور سائنس کے شعبہ میں پاکستانی سکول کے بچوں کی صلاحیت اور استعداد کار میں اصافہ اور سکولوں کی سطح پر سائنس کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دینے کا موقع ملے گا۔