پیرس۔29جنوری (اے پی پی):فرانس کے نامور ٹینس سٹار رچرڈ گیسکٹ اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 38سالہ میزبان ٹینس سٹار رچرڈ گیسکٹ نے مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں ہم وطن میزبان ٹینس کھلاڑی ایڈرین مینارینو کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ فرانس کے مشہور شہر مونٹ پیلیئرمیں واقع سڈ ڈی فرانس ارینا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔
بدھ کو مونٹ پیلیئرکے سڈ ڈی فرانس ارینا میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں فرانس کے نامور ٹینس سٹار رچرڈ گیسکٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف ٹینس سٹار ایڈرین مینارینو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔