22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںفرد، گرداوری،کسان کارڈ کے بغیر کھاد فراہم نہیں کی جائے گی،کمشنرملتان

فرد، گرداوری،کسان کارڈ کے بغیر کھاد فراہم نہیں کی جائے گی،کمشنرملتان

- Advertisement -

ملتان۔ 07 دسمبر (اے پی پی):کمشنرملتان ڈویژن انجینئر عامرخٹک نے کہا ہے کہ فرد، گرداوری،کسان کارڈ کے بغیر کھاد فراہم نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے یوریا کی فرہمی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کمشنرملتان نے مزید کہاکہ نان ڈیکلیئرڈ، مارکیٹ میں قلت کا باعث بننے والے سٹاک پر کارروائی کا آعاز کردیا گیا ہے۔ کمشنر انجینئر عامر خٹک نے ملتان ڈویژن کے ڈیلرزکو اپنے ضلع کی ڈیمانڈ پوری کرنے کی ہدایت کردی۔

عامرخٹک نے کہا کہ ڈویژن کے کاشتکاروں کی ڈیمانڈ کی مطابق سپلائی کے بغیر ڈویژن سے باہر یوریا بھیجنے کی اجازت نہ ہوگی۔ تمام نوٹیفائید پوائنٹس پر کھاد کے سٹاک، ریٹ لسٹوں کے پینا فلیکس لگوائے جائیں۔کاشتکاروں کو کھاد فروخت کی رسید، کیش میمو کے ریکارڈ کو بھی چیک کریں۔انہوںنے کہاکہ ڈیلرز کاشتکاروں کو یوریا کیساتھ ڈی اے پی کھاد لینے پر مجبور نہیں کرسکتے۔ کمشنر انجینئر عامر خٹک نے جعلی زرعی ادویات، کھادوں کیخلاف کریک ڈاو¿ن کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو ضلعی ٹاسک فورسز کے ذریعے سمپلنگ اور مقدمات درج کروانے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

عامرخٹک نے کہا کہ پیدواری شعبے کو تباہی کا شکار کرنے والے مافیا کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔وزیر اعلی پنجاب کسانوں کی خوشحالی، زراعت کے شعبے میں ترقی بارے سرگرم ہیں۔انہوں نے کہاکہ زرعی ادویات اور کھادوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے افسران فیلڈ میں نکلیں۔ڈویژن میں یوریا کے ایک 38ہزار510 تھیلوں میںآج 50713 تھیلے فروخت ہوئے جبکہ ایک لاکھ41ہزار632 تھیلے سٹاک میں موجود ہیں۔اس کے علاوہ ڈی اے پی کے 44675 تھیلوں میں 5428 تھیلے فروخت اور،42187 تھیلے سٹاک میں موجود ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417613

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں