فرسٹ ویمن بینک میں 4کروڑ 61 لاکھ روپے کی خورد برد میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج ، ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور نے فرسٹ ویمن بینک میں 4کروڑ 61 لاکھ روپے کی خورد برد میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج کر دی جس پر ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ عدالت نے ملزم طلحہ رسول کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سماعت کے بعد خارج کر دی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ جج ہمایوں …

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور نے فرسٹ ویمن بینک میں 4کروڑ 61 لاکھ روپے کی خورد برد میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج کر دی جس پر ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ عدالت نے ملزم طلحہ رسول کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سماعت کے بعد خارج کر دی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ جج ہمایوں دلاور نے فیصلے میں کہا کہ ملزم تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا اور اس نے عبوری قبل از گرفتاری ضمانت کا غلط استعمال کیا۔

لہٰذا ملزم کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ تفتیش کے مطابق ملزم نے دیگر نامزد ملزمان کے ساتھ مل کر سٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن مینجمنٹ پنشن فنڈ کے اکائونٹس سے رقم خورد برد کی۔ ملزمان نے جعلی دستخطوں کے ذریعے رقم نکلوائی اور اسے ذاتی اور دیگر افراد کے اکاونٹس میں منتقل کیا۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق چیکس پر جعلی دستخط ثابت ہو چکے ہیں۔

ایف آئی آر میں خواتین بینک افسران پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا بھی الزام لگایا گیا ہے جبکہ بینک کی جانب سے تصدیقی کالز کے باوجود مشکوک چیکس کلیئر کئے گئے۔ مقدمے میں بینک افسران اور نجی افراد کی ملی بھگت بھی سامنے آئی ہے۔ سپیشل جج سینٹرل کے روبرو درخواست پر سماعت ہوئی جس میں ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ مقدمہ میں کل 11 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں جونیئر پنشن ایگزیکٹو طلحہ رسول بھی شامل ہیں۔