اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):فرض کی ادائیگی کے دوران موٹروے پولیس سب انسپکٹر ہزارہ ایکسپریس وے پر شہید ہوگیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے (چنار کوٹ) کے قریب موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر شبیر احمد اور ہیڈ کانسٹیبل سہیل ملک ایک خراب گاڑی کو مدد فراہم کر رہے تھے کہ غفلت لاپرواہی سے چلاتے ہوئے ایک پک اپ ڈرائیور نے انہیں ہٹ کر دیا،
دونوں کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو بٹگرام بعد ازاں سب انسپکٹر شبیراحمد کو اے ایم سی ایبٹ اباد منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔ڈاکٹروں کے مطابق موت کی وجہ متعدد فریکچرز اور اندرونی چوٹیں تھیں جبکہ ہیڈ کانسٹیبل سہیل ملک کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری نے واقعے پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔