22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںفرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں کو سلام...

فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں،ڈاکٹر عثمان انور

- Advertisement -

لاہور۔28جنوری (اے پی پی):ملتان کے 5 پولیس شہدا کی 26 ویں برسی پرآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہدا پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

منگل کو اپنے جاری بیان میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ1990میں آج ہی کے دن پنجاب پولیس کے 05 جوانوں نے دوران ڈیوٹی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا، ملتان کے شہدا پولیس کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں تازہ رہے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا پنجاب پولیس 1650 سے زائد شہدا کی امین، لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت ہو یا دہشت گردوں کے خلاف جنگ، پنجاب پولیس کا ہر سپاہی سیسہ پلائی دیوار ہے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ شہدا پولیس کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں