فرنس آئل کی فروخت میں فروری کے دوران31 فیصد کمی

82

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) فروری کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں 31 فیصد کمی ہوئی جس کی بنیادی وجہ بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں میں اس کا کم استعمال ہے تاہم ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت میں 2 فیصد کمی ہوئی۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال (2018-19ء)کے پہلے سات مہینوں (جولائی تا جنوری )کے دوران ڈیزل کی فروخت میں 22 فیصد کمی ہوئی جبکہ فروری کے دوران ڈیزل کی فروخت میں صرف ایک فیصد کمی ہوئی جس کی بنیادی وجہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی ہے جو ڈیزل کی فروخت میں اضافے کا سبب بنی۔ رپورٹ کے مطابق فروری 2019ءکے دوران اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کی سیلز میں 3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دوسری جانب پی ایس او اور ہیسکول کی سیلز میں بالترتیب 9 فیصد اور 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔