فرنٹیئرفاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب

202

پشاور۔15اگست (اے پی پی ) فرنٹیئرفاﺅنڈیشن پشاورکے زیراہتمام جشن آزادی بھرپور طریقے سے منایاگیا۔ جس میں تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں نے بھرپورپرفارمنس دی،فرنٹیئرفاﺅنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے پرچم کشائی کی اور کیک بھی کاٹا گیا،اس موقع پر فرنٹیئرفاﺅنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹرڈاکٹرفخرزمان، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن فاروق مہمنداور ڈائریکٹر پراجیکٹ لائبہ فیاض بھی موجودتھیں، فرنٹیئرفاﺅنڈیشن میں تھیلی سیمیا میں مبتلا بچوں نے وطن عزیز کا70 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایاپرچم کشائی کے بعد بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا اور ملی نغموں پربھرپور اندازمیں پرفارمنس دی،بعدازاں ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرفخرزمان اورڈائریکٹر پی آر فاروق مہمند نے بچوں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا جبکہ اس موقع پر بچوں نے چہروں پر قومی پرچم بھی پینٹ کرائے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ محمد حلیم اورڈاکٹرفخرزمان نے کہا کہ ہم ان خوش قسمت قوموں میں سے ایک ہیں جوآزادی کی فضاءمیں سانس لے رہی ہیں۔