پیرس۔30مئی (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر ،سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور 24گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ ،انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر اور روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ میزبان فرانسیسی کھلاڑی رچرڈ گیسکٹ،آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور اورفرانس کے ہی گیل مونفلس دوسرے رائونڈ میں ہار کر کامردوں کےسنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئے۔
سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شروع ہو چکا ہے، جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرئ رائونڈ میں اٹلی کے نامور ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان حریف ٹینس کھلاڑی رچرڈ گیسکٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 0-6 اور 4-6سے شکست دی، جہاں فاتح کھلاڑی کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی جیری لیہکا سے ہوگا۔ مینز سنگلز دوسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور 24گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے حریف ٹینس کھلاڑی کورینٹین موٹیٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 2-6 اور 6-7(1-7) سےشکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،جہاں نوویک جوکووچ کا مقابلہ آسٹریا کے حریف کھلاڑی فلپ میسولک سے ہوگا۔
برطانوی ٹینس کھلاڑی جیک لیگزینڈر ڈریپر نے بھی دوسری رکاوٹ عبور کرلی،انہوں نے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ کے میچ میں میزبان حریف کھلاڑی گیل مونفلس کو 3-6، 6-4،3-6 اور 5-7 سے مات دی۔دوسرے رائونڈ کے دیگر میچوں میں روسی ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف نے آسٹریلین حریف کھلاڑی ایڈم والٹن کو ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603104