24.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومکھیل کی خبریںفرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،آریاناسبالینکا اور آئیگا سویٹیک نے تیسرے رائونڈ میں...

فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،آریاناسبالینکا اور آئیگا سویٹیک نے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی

- Advertisement -

پیرس۔29مئی (اے پی پی):بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی اور میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریاناسبالینکا، پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ،عالمی نمبر پانچ ،دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی ففتھ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک،اٹلی کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ جیسمین پاؤلینی ،یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویٹولینا اور چین کی ٹینس سٹار ژینگ کنوین نے فرنچ اوپن ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی جبکہ2021 کی یو ایس چیمپئن برطانوی ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکانو دوسرے رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئیں ۔

سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا آغاز فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ہو چکا ہے،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کے ویمن سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 27 سالہ بیلا روس کی ٹینس سٹار ا ٓریاناسبالینکانے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ کی حریف کھلاڑی جل بیلن ٹیچ مین کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنائی ۔پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ،عالمی نمبر پانچ ،دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی ففتھ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے برطانوی حریف کھلاری ایما راڈوکانو کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 2-6 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ اٹلی کی29 سالہ ٹینس سٹار جیسمین پاؤلینی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلین حریف کھلاڑی اجلا ٹوملجانووچ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6سے ہرا کر دوسری رکاوٹ عبور کر لی ۔

- Advertisement -

دوسرے رائونڈ کے دیگرے کھیلے گئے میچز میں یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویٹولینا نے ہنگری کی حریف کھلاڑی اینا بونڈارکو مات دے کر تیسرے رائونڈ میں جگہ پکی کی۔ چین کی ٹینس سٹار ژینگ کنوین نے بھی دوسرا مرحلہ عبور کرلیا ،چین کی کھلاڑی نے کولمبین حریف کھلاڑی ایمیلیانا آرنگو کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602569

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں