26.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومکھیل کی خبریںفرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،کوکوگف،جیسکا پیگولا،میڈیسن کیز اور سوفیہ کینن نے تیسرے...

فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،کوکوگف،جیسکا پیگولا،میڈیسن کیز اور سوفیہ کینن نے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی

- Advertisement -

پیرس۔30مئی (اے پی پی):امریکا کی ٹینس سٹار،2023 کی یوایس چیمپئن اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کوکو گف ،امریکا کی جیسکا پیگولا،امریکا کی ہی میڈیسن کیز اور امریکا کی ہی سوفیہ کینن اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ جمہوریہ چیک کی باربورا کریجکووا، روس کی وکٹوریہ آزارینکا اورانگلینڈ کی کیٹی بولٹر دوسرے رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئیں ۔

سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا آغاز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہو چکا ہے،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کے ویمن سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 21 سالہ امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی ٹریزا ویلنٹوا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنائی ۔امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ جیسکا پیگولانے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاری این لی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 6-7(3-7) سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

- Advertisement -

امریکا کی ہی میڈیسن کیز نے بھی دوسری رکاوٹ عبور کرلی ،انہوں نے برطانوی حریف کھلاڑی کیٹی بولٹر کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 3-6 سے شکست دی۔ دوسرے رائونڈ کے دیگر کھیلے گئے میچز میں امریکا کی ہی سوفیہ کینن نے روسی حریف کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا کو مات دے کر تیسرے رائونڈ میں جگہ پکی کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603139

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں