پیرس ۔ 19 مئی (اے پی پی) سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کے ڈراز کا اعلان (کل) جمعہ کو کیا جائے گا۔ فرنچ اوپن کے سلسلے میں کوالیفائنگ راﺅنڈ جاری ہے جبکہ میگا ایونٹ کا باضابطہ طور پر آغاز 22 مئی سے ہو گا، مینز سنگلز میں سوئس سٹار سٹانسلاس واورینکا، ویمنز سنگلز میں امریکن سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز، مینز ڈبلز میں ایون ڈوڈگ اور مرسیلومیلو، ویمنز ڈبلز میں بیتھانی میٹک سینڈز اور لوسی سفارووا جبکہ مکسڈ ڈبلز میں بیتھانی میٹک سینڈز اور مائیک برائن ٹائٹلز کا دفاع کریں گے۔