اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی): ملک سے فرنیچرکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر35 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں فرنیچرکی برآمدات سے ملک کو4.267 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فرنیچرکی برآمدات سے ملک کو3.168ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔نومبرمیں فرنیچرکی برآمدات کاحجم 0.592 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرمیں 1.274 ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 0.674 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2022 میں فرنیچرکی برآمدات کاحجم 7.326 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اس شعبہ سے وابستہ برآمدکنندگان اورماہرین کاکہناہے کہ ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی اورآرگنائزڈ فرنشنگ سروسز کی مارکیٹ میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مانگ کے مطابق پیداوارسے اس شعبہ کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیاجاسکتا ہے ، حکومت فرنیچر کی صنعت کیلئے ورکرز کی ٹریننگ، ایکسپورٹ ری فنانس اور آسان قرضوں کی سکیموں کا اعلان کرے اور اسے کاٹیج انڈسٹری کا درجہ دیتے ہوئے فرنیچر انڈسٹری کیلئے بھی سپورٹس گڈز اور سرجیکل آلات جیسی سہولیات اور رعائیتوں کا اعلان کیا جائے تو اس شعبہ کی برآمدات کو 5 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچایا جا سکتا ہے۔\932