فریال تالپور کا ایران میں بس حادثہ میں پاکستانی شہریوں کی اموات پرافسو س کا اظہار

123

کراچی۔ 21 اگست (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے ایران میں بس حادثہ میں پاکستانی شہریوں کی اموات پرافسو س کا اظہار کیا ہے ۔

جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایران میں پیش آنے والا خوفناک حادثہ ایک سانحہ ہے، ہر پاکستانی کی آنکھ اشکبار ہے،مجھ سمیت پوری پاکستان پیپلز پارٹی متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ فریال تالپور نے کہا کہ ایران سے جاں بحق زائرین کی لاشوں کی جلد واپسی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایران حادثہ میں زخمی پاکستانیوں کے بہتر علاج معالجے کو بھی یقینی بنایا جائے۔