لاڑکانہ ۔12اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے ضلع شکارپور کے گائوں ترائی میں ڈسرکٹ کونسل شکارپور کے چیئرمین ذوالفقار کماریو سے ان کے والد سردار ہمت خان کماریو کے انتقال پراظہار تعزیت کی۔
فریال تالپور نے مرحوم سردار ہمت خان کماریو کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر سہیل انور سیال، سردار خان چانڈیو، آغا سراج خان درانی، امتیاز احمد شیخ، عارف خان مہر، شہریار خان مہر، نوید مہر، الطاف خان بھیو، رمیش لال اور آپا نصیباں چنا بھی موجود تھے۔