35.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںفرید ٹاؤن روڈ اور کالج روڈ کی سیوریج لائنوں کو ملانے کے...

فرید ٹاؤن روڈ اور کالج روڈ کی سیوریج لائنوں کو ملانے کے لئے پائپ ڈالنے کا کام شروع

- Advertisement -

ساہیوال۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی زیر صدارت کمشنر آفس میں پسپ پروگرام کے منصوبہ جات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن خالد محمود گیلانی، ڈی جی پی ایچ اے محمد اکرام ملک، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 8 اکتوبر کی رات سے کالج چوک میں فرید ٹاؤن روڈ اور کالج روڈ کی سیوریج لائنوں کو ملانے کے لئے پائپ ڈالنے کا کام شروع ہوگا جو 2 دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔کمشنر نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے دوران شہریوں کی پریشانی کم رکھنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اور ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے کے لئے ٹریفک پولیس سے قریبی رابطہ رکھا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے آڑاتلہ روڈ اور فرید ٹاؤن میں سڑکوں کی بحالی کے کام کی سست روی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ اسے ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم ہوسکے۔ اجلاس میں میونسپل آفیسر جاوید انور گوندل نے بتایا کہ بلڈنگ برانچ کی پرانی فائلوں کو ڈیجیٹل کرنے کا کام بھی جاری ہے اور اب تک1842فائلوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔

کمشنر شعیب اقبال سید نے اس اہم کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف ریکارڈ کی حفاظت ممکن ہوگی بلکہ عوام کو ریکارڈ کی آسان دستیابی بھی ممکن ہوگی۔ میونسپل آفیسر پیام غنی نے اجلاس کو بتایا کہ پاک پتن بازار سے بھی تجاوزات ختم کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس کے بعد دوسرے بازاروں سے بھی تجاوزات ختم کی جائیں گی۔ \378

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=509687

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں