فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مجموعی طور پر 41 پروازوں کے ذریعے اب تک 11770 عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے،۔ پاکستان ہائوس مدینہ منورہ

51
سعودی عرب،الحرمین الشریفین انتظامیہ کی عازمین حج کا ان کی اپنی زبان میں خیر مقدم کرنے کی مہم کا افتتاح

مدینہ منورہ۔12جون  (اے پی پی):پاکستان سے  رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مجموعی طور پر 41 پروازوں کے ذریعے اب تک 11770 آعازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں جبکہ 16 جون تک مزید 21 پروازوں کے ذریعے عازمین مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ پاکستان ہائوس مدینہ منورہ میں قائم میڈیا سیل کی طرف سے فراہم کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق مدینہ منورہ میں مجموعی طور پر 30 افراد پر مشتمل سییزنل سٹاف، میڈیکل مشن اور معاونین حجاج خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔

مزید 10 معاونین بھی پیر 13 جون کی شام تک مدینہ منورہ پہنچ جائیں گے ۔ یہ معاونین مدینہ کے ہوائی اڈے پر عازمین کا خیر مقدم کرکے انہیں رہائشی عمارتوں تک پہنچاتے ہیں اسی طرح حرم نبوی کے قریب مرکزیہ میں 300 میٹرز کے اندر حاصل کی گئی 19 رہائشی عمارات میں بھی 24 گھنٹے یہ معانین اور سیزنل سٹاف حاجیوں کی خدمت کے لئےتعینات کئے گئے ہیں ۔

پاکستان ہائوس میں قائم میڈیا سیل کے حکام کے مطابق رواں سال ایک ہزار مقامی معاونین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جبکہ200 کے قریب سیزنل سٹاف بھی حج 2022 کے موقع پر پاکستانی حاجیوں کے لئے مدینہ منورہ، مکہ معظمہ اور جدہ میں خدمات سر انجام دے گا ۔ حاجیوں کی ٹرانسپورٹ کے لئے انتہائی لگژری بسوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔

مجموعی طور پر عازمین نے کھانے پینے ، ٹراسپورٹ اور رہائش سمیت دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ، جو عازمین براہ راست مدینہ پہنچنے ہیں وہ 8 روزہ قیام کے بعد مکہ روانہ ہونگے ۔ عازمین کی مدینہ سے مکہ روانگی کا عمل 14 جون منگل سے شروع ہوگا ۔ پاکستان ہائوس مدینہ منورہ میں کمپلینٹ سیل بھی قائم کیا گیا ہے جہاں عازمین کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے دن رات خدمات سر انجام دینے والا عملہ تعینات کیا گیا ہے ۔