ویٹیکن سٹی ۔20جنوری (اے پی پی):مسیحوں کے کیتھولک فرقے کے سربراہ پوپ فرانسس نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر فوری عمل اور اس کا احترام کیا جائے۔
العربیہ کے مطابق انہوں نےاپنے بیان میں غزہ جنگ بندی معاہدہ کرانے میں کردار ادا کرنے والے ثالثوں کا شکریہ ادا کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ انسانی بنیاد پر وہاں امداد کی ترسیل بڑھائیں اور اسرائیلی قیدیوں کو بھی رہائی دلا کر ان کے گھروں میں بھجوائیں۔
پوپ فرانسس نے امید ظاہر کی کہ تمام فریق غزہ میں جنگ بندے کے اس معاہدے کا احترام کریں گے۔پوپ اس سے پہلے بھی جنگ بندی اور انسانی بنیاد پر غزہ میں امداد کی بلا تعطل ترسیل کی حمایت کرتے رہے ہیں۔