فرینڈز جرنلسٹ پینل کے امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

95

رحیم یار خان۔ 22 دسمبر (اے پی پی):الیکشن ڈسٹرکٹ پریس کلب کے لئے فرینڈز جرنلسٹ پینل کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ فرینڈز جرنلسٹ پینل کے سرپرست اعلیٰ جی ایم حیدر، میاں جمیل اظہر، گروپ لیڈرز فاروق احمد سندھو ودیگر نے صدر چوہدری محمد شہباز، سینئر نائب صدر نذر عباس، نائب صدر اصغر جیلانی، جنرل سیکرٹری ملک ظہیر انور، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری طارق گوندل، فنانس سیکرٹری محمد صدیق بلوچ، انفارمیشن سیکرٹری ارسلان شوکت مہاندرہ، مجلس عاملہ سے نور محمد سومرو، چوہدری محمد حفیظ، سکندر زماں، خالدجمیل، سہیل پاشا، صادق ضیاء، محمد عامر، راجہ شاہداعجاز، فاروق احمد سندھو ودیگر امیدواران کے کاغذات نامزدگی

چیئرمین الیکشن کمیٹی جاوید اقبال، ممبران چوہدری افتخار حسین اور اویس اسلم کو جمع کرائے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد سرپرست اعلیٰ جی ایم حیدر، صدارتی امیدوار چوہدری محمد شہباز اور جنرل سیکرٹری ملک ظہیر انور نے کہاکہ ممبران پریس کلب بخوبی آگاہ ہیں کہ عامل صحافیوں کا گروپ فرینڈز جرنلسٹ پینل ہی ہے جو حقیقی معنوں میں مثبت صحافت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، انشاء اللہ ڈسٹرکٹ پریس کلب انتخابات میں ممبران واضح اکثریت سے فرینڈز جرنلسٹ پینل کے امیدواران کو ووٹ دے کر پورے پینل کو کامیاب کرائیں گے، انہوں نے کہاکہ 30 دسمبر فرینڈز جرنلسٹ پینل کی کامیابی کا دن ثابت ہو گا اور انشاء اللہ خدمت کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں گے۔