فرینڈلی ہینڈز ویلفیئر سوسائٹی اڑھائی کروڑ سے زا ئد عوامی خدمت پر خرچ کر چکی ہے ، صدر سوسائٹی

107

وزیرآباد ۔ 03 فروری (اے پی پی):فرینڈلی ہینڈز ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ وزیرآباد کے پلیٹ فارم سے گزشتہ تین سال کے دوران اڑھائی کروڑ روپے سے زائد دکھی انسانیت کی خدمت اور عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جا چکے ہیں ان خیالات کا اظہارسوسائٹی کے صدر کرنل (ر) سفیان سعید ڈار نے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ماسٹر محمد سعید احمد چغتائی مہمان خصوصی تھے ۔

اس موقع پر محمد طارق طور ،رضوان کریم چوہان ،عارف نندہ، طارق محمود کا نگی ، تنظیم تاجران ریلوے روڈ وزیرآباد کے صدر محمد طارق ملک ،پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن کے سابق چیرمین سجاد فاروق ،محمد طارق ظہیر وڑائچ،ڈاکٹر امجد شکیل، ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر نثار احمد ،محمد عارف بٹ، محمد ناصر ڈار ،عامر الماس خواجہ ،رانا ندیم طاہر ، محمد اصغر سومرو ، محمد محمود احمد،چوہدری اعجاز پارس ، محمد آصف ملک ، شہزاد فاروق ، شوکت علی رضا، ڈاکٹر خالد مسعود رانا ، بابر بٹ اور سعد صابر منہاس بھی موجود تھے ۔ کرنل (ر) سفیان سعید ڈار نے کہا کہ میٹرک 1979 کے 45 قریب کلاس فیلوز نے آج سےتین سال قبل فرینڈلی ہینڈز ویلفیئر سوسائٹی کی بنیاد رکھی ۔

ہمارے ممبران جو کہ اندرون و بیرون ملک مقیم ہے کہ تعاون سے اعلی تعلیمی وظائف ، غریب اور مستحق افراد کی مالی امداد اور ماہانہ راشن ،سکولوں کے بچوں کی یونیفارمز ، سکولوں میں پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی سہولتوں سمیت الیکٹرک پنکھوں کی فراہمی جیسے منصوبوں پر اڑھائی کروڑ سے زائد خرچ کیے جا چکے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ہم وزیرآباد کے شہر یوں کو دعوت دیتے ہیں کہ خیر کے اس کام میں ہمارے ساتھ شامل ہوں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی خدمت کی جاسکے۔ اجلاس میں جنرل سیکریٹری محمد طارق طور نے کارکردگی رپورٹ اور فنانس سیکریٹری محمد طارق ظہیر وڑائچ میں اخراجات اور جاری منصو جات کی رپورٹ پیش کی