ڈیرہ اسماعیل خان، 01 دسمبر (اے پی پی):نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی )کی ٹیم کا علاقہ حاجی مورہ میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 140سے زائد خواتین کا معائنہ اور فری ادویات فراہم کر دی گئیں ، اہل علاقہ کا گائناکالوجسٹ ڈاکٹر دلروبہ محسود ،انسان دوست محمد رضوان اور این سی ایچ ڈی کے ڈی ڈی محبوب عالم خان و ذمہ داران سے اظہار تشکر۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی )کی ٹیم نے علاقہ حاجی مورہ میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں 140سے زائدمریضوں کو ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔ فری میڈیکل کیمپ میں گائناکالوجسٹ ڈاکٹر دلروبہ محسود نے خواتین مریضوں کا لگن اور دلچسپی کے ساتھ معائنہ کیا، میڈیکل کیمپ میں خواتین مریضوں کو مفت ادویات بھی موقع پر فراہم کی گئیں
، فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی محبوب عالم خان کی قیادت میں این سی ایچ ڈی ڈیرہ کی ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مس اسماءصدف، ایم آئی ایس او محمد عبداللہ خان، ٹیلی سمیع اللہ خان موجود تھے
،یہ فری میڈیکل کیمپ محمد رضوان کے فراخدلانہ تعاون سے منعقد کیا گیا، میڈیکل کیمپ میں علاقے کے معززین کی اجتماعی کوششوں کے علاوہ این سی ایچ ڈی کے مقامی رضاکاروں نے بھی دلچسپی سے مریضوں کی موقع پر علاج معالجہ کے حوالے سے رہنمائی کی گئی
، اہل علاقہ نے ڈاکٹر دلربہ محسود ،انسان دوست محمد رضوان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور کیمپ کے انعقاد پر مہمانان کا اور این ایس ایچ ڈی کے ذمہ دارن کا شکریہ ادا کیا۔