35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومزرعی خبریںفصلات پر اندھا دھند سپرے سے پیداوار کو نقصان ہو سکتاہے،محکمہ زراعت

فصلات پر اندھا دھند سپرے سے پیداوار کو نقصان ہو سکتاہے،محکمہ زراعت

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 04 اکتوبر (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ایک ہی گروپ کی زہروں کا بار بار سپرے نہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کاشتکار اپنی فصلات پر سپرے سے قبل ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈسٹاف سے مشاورت یقینی بنائیں اور ان کی رہنمائی حاصل کرتے ہوئے مناسب زہروں کاسپرے کریں تاکہ اس کے دیر پا اثرات حاصل کئے جا سکیں۔

محکمہ زراعت نے کہاکہ جب تک کیڑوں کا حملہ نقصان کی معاشی حد تک نہ پہنچے اس وقت تک حتی المقدور سپرے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ اندھا دھند سپرے کرنے سے فصلات کو نقصان بھی ہو سکتاہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ صبح یا شام کے وقت زرعی ادویات کا سپرے کریں کیونکہ دھوپ اور زیادہ گرمی میں زرعی ادویات کے سپرے سے زہر کی افادیت انتہائی کم ہو جاتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=508306

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں