16 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومضلعی خبریںفصل آباد پولیس نے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا کنٹینر...

فصل آباد پولیس نے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا کنٹینر چوری کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 24 فروری (اے پی پی):فصل آباد پولیس نے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا کنٹینر چوری کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جھمرہ پولیس نےچند گھنٹوں میں 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا کنٹینر چوری کرنیوالے ملزم عنصر گرفتارکر لیا۔

تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ بھائیوالا ڈرائی پورٹ سے کپڑے سے بھرا ہوا کنٹینر مالیتی 02کروڑ 50 لاکھ چوری ہو گیا تھا۔سی پی او فیصل آبادنے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی مدینہ ٹاؤن کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔ایس پی مدینہ ٹاؤن کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوۓ کنٹینر چوری کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم سے کپڑے سے بھرا کنٹینر مالیتی برآمد کر لیا گیا۔ ساتھی ملزمان کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565779

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں